اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جمہوریہ چیک کی ماڈل کو قیدکی سزا

لاہور سیشن عدالت نے جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے غیر ملکی خاتون کو سزا سنائی جبکہ شریک ملزم شعیب حفیظ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔قید کی سزا کے ساتھ عدالت نے ماڈل کو ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ ماڈل ٹریزا کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش پر 10 جنوری 2018 کو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان کے خلاف کیس میں 9 گواہان نے شہادتیں قلمبند کروائیں تھی۔خیال رہے کہ 10 جنوری 2018 کو محکمہ کسٹم نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی جمہوریہ چیک کی خاتون سے تقریباً 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی تھی۔

 

ابوظہبی سے آئرلینڈ روانگی کا ارادہ رکھنے والی غیر ملکی خاتون انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے عملے کو چکر دیتے ہوئے دو چیکنگ کاؤنٹرز سے گزر گئی تھی، تاہم تیسرے کاؤنٹر پر کسٹم حکام نے انہیں پکڑ لیا تھا۔کسٹم نے ملزمہ ٹریزا کو اے این ایف کے حوالے کرنے سے انکار کر تے ہوئے انہیں کسٹم ہاؤس منتقل کردیا تھا۔بعدازاں محکمہ کسٹم نے غیر ملکی خاتون کی نشاندہی پر لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی تھیں۔