اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرکٹ ورلڈکپ کےٹکٹوں کی دوبارہ فروخت

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا مرحلہ جمعرات 21 مارچ سے شروع ہوگا۔ ٹکٹیں آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹوں میں دلچسپی بے مثال رہی 8 لاکھ ٹکٹوں کیلئے 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا آغاز جمعرات سے آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر ہو رہا ہے اور شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔ورلڈ گورننگ باڈی نے شائقین کو غیرقانونی طریقوں سے ٹکٹوں کی حصول کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کا جائزہ لے رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔