اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر خارجہ کی بھارتی مذمت پر تنقید

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں مسلمانوں پر دہشت گردی کے حملے پر بھارت کی جانب سے کی گئی مذمت پر تنقید کردی۔اپنے 3 روزہ دورہ چین کے دوران پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا نئی دہلی میں ’اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ حملے کی مذمت میں ’مسلمان‘ یا مسجد کا الفاظ استعمال کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’اگر خدانخواستہ مندر پر حملہ ہوتا تو پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہوتا‘۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان سے مذاکرات میں ان کو انتخابات میں نقصان ہوسکتا ہے۔اپنی گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا نے کرتارپور راہداری کھولنے کے عمل کو سراہا اور اسے کرتارپور جذبے کا نام دیا۔چین کے دورے کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کا لازوال دوست ہے، حالیہ بحران میں جس طرح اس نے پاکستان کا ساتھ دیا اس سے ہمارا ان پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرت کی اہمیت دوبالہ ہوگئی، اجلاس کی نوعیت اس لیے تبدیل ہوگئی کیونکہ خطے کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے، چین، پاکستان کا ایسا دوسرے ہے جس پر مکمل اعتماد کیا جاسکتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے سی پیک کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی اور اس پر مکمل اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے۔ہوں نے کہا کہ چین نے 40 برسوں میں کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، چینی سرمایہ کار بے دھڑک پاکستان آئیں، ہم ان کے تحفظ کا ذمہ لیتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کسی سرمایہ کار کو تصدیق نامہ عدم اعتراض (این او سی) میں کوئی رکاوٹ ہے تو ہمیں بتائے۔کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے کارفرما قوتیں بے نقاب ہوچکی ہیں، اس واقعے میں ملوث لوگ گرفتار ہوچکے ہیں اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔