اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امید ہے پیپلزپارٹی کی قیادت معافی مانگے گی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ امید ہے پیپلزپارٹی کی قیادت آج ہونے والے واقعے پر معافی مانگے گی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نیب دفتر داخل ہونے کی کوشش جس کی نتیجے میں پولیس سے تصادم ہوگیا۔آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 کیمرہ مین زخمی ہوئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ حد پار کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، ہم مفاہمت چاہتے ہیں لیکن احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول خطاب ایسے کر رہے تھے جیسے سامنے لاکھوں کارکنان ہوں۔دوسری جانب پولیس نے ہنگامہ آرائی پر پیپلزپارٹی کے 80 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں سیکریٹریٹ، کوہسار، گولڑہ اور دیگر تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔