اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلوچستان میں حملہ، چھ لیویز اہلکار شہید

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ نیم فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لورالائی کے علاقے میں واقع ایک پیراملٹری چیک پوائنٹ پر یہ حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کیا گیا۔ پاکستانی طالبان کے ایک ترجمان محمد خراسانی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اسی چوکی پر ان کے ساتھی عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ رائفلوں اور دستی بموں سے کیا۔