اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آصف زرداری اور بلاول کی پیشی ،نیب کا اعلامیہ جاری

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی آئی ٹی نے تقریباً 2 گھنٹے تک متعلقہ ڈی جی کی سربراہی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹؤ سے فی الحال 3 مقدمات سے متعلق سوالات پوچھے اور ایک تحریری سوالنامہ بھی دیا جس کے جوابات 10 روز کے اندر فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کے آج دیے گئے جوابات اور سوالنامے کے جوابات موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا جس کی روشنی میں انہیں دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نیب آفس جانے والے تمام راستوں کی بندش کے باوجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹائیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔جیالوں نے وفاقی حکومت اور شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نیب دفتر کے سامنے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی دس دن کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی اور اس سے قبل ان کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔