اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قائداعظم یونیورسٹی میں معاشرے میں باپ کے کردار اور بچوں کی شخصیت پر اثرات کے حوالے سے سیمینار اور تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد(محمد جابر ) قائداعظم یونیورسٹی اور شراکت پارٹنرشپ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ایک سیمینار اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا موضوع معاشرے میں باپ کے کردار اور بچوں کی شخصیت پر اس کے اثرات کے حوالے سے تھا۔ اس سیمینار کی مہمان خصوصی پاکستان میں سوئیڈن کی سفارتکار مس انگرڈ جائنس سمیت وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔ بلقیس طاہرہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف شراکت کا کہنا تھا کہ "صنفی مساوات” وہ موضوع ہے جس پر ہم پچھلے کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں۔وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلموں کے لئے اس طرح کے مواقع آگاہی کے نئے راستے کھولتی ہے جہاں سے وہ اپنے علمی معلومات کو عملی پیرائے میں ڈال سکتے ہیں جبکہ پاکستان میں سوئیڈن کی سفارتکار مس انگرڈ جائنس نے تصویری مقابلے کے پس منظر کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس تصویری مقابلے اور نمائش کا مقصد اسی پیغام کو پاکستانی معاشرے میں پہنچانا تھا کہ مردوں کی بچوں کی نگہداشت میں حصہ داری نہ صرف معاشرتی تبدیلی لے کر آتی ہے بلکہ یہ معاشرتی طور پر بھی ملک کو مضبوط بناتی ہے۔