اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان اورڈاکٹرمہاتیرمحمدکی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پربات چیت ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پربھی بات کی گئی ہے۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بات چیت میں تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔اس کے علاوہ ،ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ انتہائی اہم ہے،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ملکوں کے درمیان تعاون ضروری ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمارے تجربات سے پاکستان استفادہ کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، ملائیشین وزیراعظم کا کرپشن سے متعلق موقف قابل تعریف ہے، کرپشن کسی بھی ملک کو کمزور کردیتی ہے اور کرپشن ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہاتیرمحمد کے دورے سے بڑی خوشی ہوئی، پاکستان کا ملائیشیا کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، ملائیشیا مسلم ممالک کے لئے ہمیشہ رول ماڈل رہا اور ڈاکٹرمہاتیر محمد نے ملائیشیا کے حالات بہت بہتر کیے، جب کہ اردوان کے دورمیں ترکی کے لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی اور اسلامو فوبیا نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا اور دہشتگردی نے مسلمانوں کو بہت متاثر کیا جب کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچا، نیوزی لیںڈ میں دہشت گرد نے معصوم افرد کے قتل کی ویڈیو بنائی۔