اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خبر شائع کرنے کے بجائے سلام

نیوزی لینڈ کے اخبار ’’دی پریس‘‘ نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے ’’سلام‘‘ شائع کرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی۔نیوزی لینڈ کے اخبار’’دی پریس ‘‘نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ’’سلام‘‘ شائع کیا۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہو۔


اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں خطبہ جمعہ دیا گیا اورنمازجمعہ ادا کی گئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔