اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب، پریڈ کے آغاز پر تینوں مسلح افواج پر مشتمل دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل طفر محمود عباسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔ آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی پروٹوکول کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی۔معزز شخصیات کی آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان سلامی کے چبوترے پر پہنچے، وزیراعظم نے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے مصافہ کیا۔ وزیراعظم کی آمد کے بعد ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی، ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان سے مصافہ کیا۔صدرمملکت پاکستان عارف علوی صدارتی بگھی پر پریڈ گراؤنڈ پہنچے، ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ صدر عارف علوی نے وزیر دفاع پرویز خٹک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور معزز مہمانوں سے مصافحہ کیا جس کے بعد انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔یوم پاکستان کی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر، شوبز ستارے، گلوکار اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران، غیر ملکی سفیر بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود رہے۔ اسلام آباد کی فضاؤں میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر کی دھاک نے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا، کوبرا، ایم آئی 17 اور پوما ہیلی کاپٹرز بھی پریڈ کا حصہ رہے، ترکی اور چینی طیاروں نے بھی شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔ بحرین، سری لنکا، سعودی عرب، آذربائیجان کے پیرا ٹروپرز نے فری فال میں اپنی مہارت دکھائی۔ دشمن کے سینے کو چیرتے الخالد اور الضرار ٹینک بھی پریڈ میں توجہ کا مرکز بنے رہے، غوری، شاہین ون، تھری، نصر اور بابر کروز میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی، براق اور شہپر ڈرون نے بھی اونچی اڑان بھری۔ یوم پاکستان پریڈ میں ملکی ثقافت کے رنگ چھا گئے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے فلوٹس مرکز نگاہ رہے، روایتی دھنوں پر رقص اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہوتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔