اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان اورایف اے ٹی ایف کے مذاکرات

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین تین روزہ مذاکرات کا دور آج سے شروع ہوگا۔ وفد اینٹی منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ وزارت خزانہ ، داخلہ، خارجہ، ایف آئی اے اور نیکٹا حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔دونوں کے درمیان مذاکرات 26 سے 28 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ گروپ کو مطمئن کرنے کی صورت میں پاکستان کے لئے ایک نئے ایکشن پلان سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستانی حکام وفد کو منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان مذاکرات بدھ تک جاری رہیں گے۔ وفد اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں پیش کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کے ریکارڈ سے متعلق بھی بریفنگ مذاکرات کا حصہ ہوگی۔رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے حکومت پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے نئے رولز بنانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مرتب کیا جانا تھا۔انعامی بانڈ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بھی رولز کی تیاری شروع مکمل کرلی گئی ہے۔ رولز سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انعامی بانڈ کس کی ملکیت ہیں اور کیسے خریدے گئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ترسیلات کا مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 40 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ایشیاء پیسفک گروپ کے نو رکنی وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکرٹری گارڈن ہک کریں گے۔ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایس ای سی پی، ایف بی آر، ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔