اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

زیر سمندر تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر ملنے کی امید ہے

عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ڈی چوک پر کنٹینر فراہم کرنے کو تیار ہیں، نواز شریف کو کس قانون کے تحت بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، نواز شریف کے لئے کوئی الگ سے قانون نہیں لا سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں زیر سمندر تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر ملنے کی امید ہے، ہم نے 126 دن دھرنا دیا، دیکھتے ہیں اپوزیشن کتنے دن گزارتی ہے، اپوزیشن سوائے اپنی کرپشن بچانے اور بلیک میل کے اسمبلی میں کوئی اور بات نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن احتجاجی تحریک نہیں چلا سکتی، عوام ان کی کرپشن بچانے کے لئے باہر نہیں نکلیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن نے نیب زدہ شخص کو پی اے سی چیئرمین بنوایا، کیا، نیب خود مختار ادارہ ہے، حکومت کے زیر اثر نہیں، پاکستان کی اس وقت کی خارجہ پالیسی گزشتہ 20 سال میں سب سے بہتر ہے، سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا، ترکی اور چین سے بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کرنے والا امریکا ہماری تعریف کر رہا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہباز شریف 1985 سے نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، شہباز شریف نے خود کو میڈیا کے ذریعے بنایا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور محمود خان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عثمان بزدار ابھی نئے ہیں، شہباز شریف سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی انتخابات سے قبل پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید نہیں، یوم پاکستان پر مودی کا خیرسگالی پیغام ملا، لیکن ابھی چوکنا رہنا ہوگا، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر شہباز شریف نے 35 کروڑ اخراجات کیے، میں نے مختلف منصوبوں کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، ہیلی کاپٹر کے 20 لاکھ اخراجات پر مجھے نیب نے انکوائری کیلئے بلالیا، شہباز شریف نے خود کو میڈیا کے ذریعے بنایا۔ انہوں نے کہا ماضی میں بڑی کرپشن کرنیوالوں کو چھوڑ دیا گیا، چھوٹے پکڑ لیے، چھوٹوں کے بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے، اپوزیشن احتساب سے بھاگ رہی ہے، میں نے 40 سال پرانا حساب بھی دیا، کرکٹ معاہدوں اور طلاق کے کاغذات بھی دیئے۔