اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

معصوم پاکستانی بچوں کی سعودی جیل سے رہائی

جدہ (خالد نواز چیمہ) دو معصوم بچوں کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی کوششوں سے سعودی جیل سے رہائی والدین کو سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے پر سزا دی گئی تھی۔2016سے جیل میں تھے، پاکستان ایمسی اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری کمیونٹی ویلفیئر سیکشن (شعبہ فلاح و بہبود) کی بھر پور کوششوں سے دو بچوں 9 سالہ محمد آیان محمد شبیر اور 6 سالہ عبدالمنان محمد شبیر کو سعودی جیل سے رہا کرا کر ان کو ان کے گھروں صوبہ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان تک بخیر و عافیت پہنچا دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی ذوالفقار بخاری نے سعودی عرب کی جیل میں بعض پاکستانی خواتین اور بچوں کے بارے میں خبروں کا نوٹس لیا.انھوں نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپس کا بھی نوٹس لیا جس میں خواتین اور بچوں کو گرفتارسعودی جیل میں دکھایا گیا تھا. ذولفی بخاری نے فورا اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیا اور ان سےکہاکہ وہ سعودی حکام سے رابطہ کرکے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا بندوبست کریں قونصلیٹ کے شعبہ ویلفیئر نےکہا کہ تین بچے، ایان، منان اور بشرا پروین سعودی حکام کے ساتھ پاکستانی حکام کےمزاکرات کے بعد رہائی ھوی.ان بچوں کو سعودی عرب میں سماجی تحفظ کے گھروں میں رکھا گیا تھا.یہ 2016 سے وہاں تھے جب ان کے والدین کو سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے پر سزا دی گئی تھی۔ 8 سالہ بشرا پروین کو پہلے ہی پاکستان اپنی خالہ فاطمہ اعجاز کے ساتھ بھیجا گیاجو انہیں لینے پاکستان سے بلوائی گئیں تھییں۔.ایان اور منان کو پاکستان قونصلیٹ ویلفیئر ونگ نے اپنے اخراجات پر ان دونوں بچوں کو ان کے وطن پاکستان واپس روانہ کیا۔سفیر پاکستان نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں اور سعودی قوانین پر سختی سے عمل کریں انھوں نے کہا خاص طور سےعمرہ و حج کا فریضہ انجام دینے کے لئے سعودی عرب آنے والوں سے کہا کہ عمرہ ایک اسلامی فریضہ ہے لہذا وہ اس کے مطابق اس کو انجام دیں.انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں منشیات اور نشہ آور اشیاءلانے پر بہت سخت سزائیں وقوانین ہیں۔ لہذا ہرگز قانون کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔