اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب پولیس کاروائی ، بھاری مقدار میں بارودی موادبرآمد

ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ سے ) تھانہ سید والا پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد بنانے والا ملزم بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب میں تھانہ سیدوالہ پولیس نے ملزم مظہر شیخ کو 10 کاٹن تیار شدہ بارودی مواد اور بارود بنانے والے کیمیائی مادے اور دیگر سامان سمیت گرفتار کر کیا ۔

جبکہ دوسری جانب پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے کاروائی کے دوران شراب تیار کرتے ہوئے 05 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد چالو بٹھی اور 70 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی. ننکانہ صاحب پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ڈی پی او ننکانہ نے ایس ایچ او سید والا ایس ایچ او صدر ننکانہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ محمد نوید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔