اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستانی فلم انڈسٹری میں "لال کبوتر” نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلم ’لال کبوتر‘ سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس کے ہدایتکار کمال خان ۔ ’لال کبوتر‘ کوئی عام پاکستانی فلم نہیں ہےکیونکہ نہ تواس میں مسالا ہے، نہ ناچ گانا، یہ صرف نوّے منٹ لمبی ہے اور آج کل کی فلموں کے معیار سے انتہائی چھوٹے بجٹ پر بنائی گئی ہے۔ لیکن وہ دیکھنے والوں پر اپنی گرفت برقرار رکھتی ہے اور پچھلےآٹھ دس برسوں میں ریلیز ہونے والی بہترین پاکستانی فلموں کی صف میں شامل ہونے کے قابل بھی ہےکہانی (جو کہ پروڈیوسرز ہانیہ اور کامل چیمہ نے کمال خان کے ساتھ لکھی ہے لیکن جس کا اصل نکھار علی عباس نقوی کے اسکرین پلے سے سامنے آتا ہے) کے دو محور ہیں۔ ایک تو عدیل (احمد علی اکبر) ہے جو لوئر مڈل کلاس کا نوجوان ہے۔ وہ اپنے باپ کے ساتھ رہتا ہے اور گھر کے خرچے (لال رنگ کی) پرائیویٹ ٹییکسی چلا کر پورے کرتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ کسی طرح دبئی چلا جائے اور اس ضمن میں اُسے ایجنٹ کے لیے پیسے اکٹھے کرنے ہیں، جس کی خاطر وہ ٹیڑھے کام کرنے کو بھی تیار ہے۔کراچی شہر کی خوبصورت عکاسی کرتی یہ فلم بہت سے فلم بینوں کیلئے خوشگوار حیرت کا باعث بھی ہو گی۔ اس میں مو اعظمی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، جنہوں نے ’لال کبوتر‘ کی عکاسی کے فرائض انجام دیے ہیں۔ ’لال کبوتر‘ کا موُڈ بنانے میں اُن کی عکاسی کو بالکل نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔’لال کبوتر‘ اپنے چھوٹے بجٹ کے باوجود تکنیکی حوالے سے ہر شعبے میں معیاری ہے۔ چاہے وہ فیض زیدی کا ساؤنڈ ہو، مریم اعظمی کی اسٹائلنگ اور وارڈروب ہو، زین خان کا پروڈکشن ڈیزائن، سید مہدی کی آرٹ ڈائریکشن، طہٰہ ملک کی بیک گراؤنڈ موسیقی یا طلحہ خان کی تدوین۔ ایسی پروڈکشن کوالٹی عموماً اِس سے کئ گُنا زیادہ بجٹ کی فلموں میں دیکھنے کو ملتی ہے اور اس کا سہرا دونوں پروڈیوسروں کے سر جاتا ہے۔۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں "لال کبوتر" نے تہلکہ مچا دیا۔۔۔U

پاکستانی فلم انڈسٹری میں "لال کبوتر" نے تہلکہ مچا دیا,تفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں#Newsalert #Breakingnews #Pakistan #LaalKabootarhttp://www.newsalert.com.pk/?p=165514

Gepostet von News Alert am Donnerstag, 4. April 2019