اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جہلم: 2روز قبل اغواء ہونیوالے وقار کی نعش برآمد،9گولیاں مار کر قتل

جہلم(نجف شہزاد سے) دو روز قبل اغواء ہونیوالے نوجوان کو 9گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔مقتول وقار حسین کو دوستوں نے گھر سے سے اغواء کیا جسکی رپٹ گھر والوں نے تھانہ صدر میں درج کروائی۔مقتول وقار کو دو روز تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا جسکو نو گولیاں ماریں گئی۔ملزمان نے قتل کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔موبائل ڈیٹا سے ٹریس کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے قتل کا انکشاف کیا۔ملزمان نے پولیس کو جائے واقعہ پر لے جا کر لاش برآمد کروائی۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری بہت جلد تمام تر حقائق منظر عام پر ہونگے ۔