اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بینکاک میں تین روزہ سالانہ میلاد النبی کانفرنس

بینکاک: ( عمران یوسف) بینکاک میں ( THE CENTRAL ISLAMIC COUNCIL OF THAILAND ) کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ میلاد النبی کانفرنس منعقد کی گئی۔ تقریب کا ا افتتاح مہمان خصوصی تھائی لینڈ کے بادشاہ ماہا واجیرا لانگ کارن نے کیا.بادشاہ کی آمد پر وزیراعظم پرایوٹ چین وچا نے فوجی دستے کے ساتھ بادشاہ کو سلامی دی۔ تقریب میں پاکستانی سفیر سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔اس موقع پر بادشاہ نے مختلف ثناء خوانوں اور افسران کو اعزازی تحائف بھی دیے۔میلے میں پاکستانی کھانوں سمیت ، مختلف اقسام کے اسلامی لباس، بچوں کے لیے جھولے ا ور گیمز کے اسٹالز بھی لگائے گئے ۔۔جو کہ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ میلادالنبی کانفرنس کے نام سے ہر سال بینکاک میں تین روزہ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔جو کہ تھائی لینڈ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تقریب سمجھی جاتی ہے۔۔۔