اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر مملکت حماد اظہرکا اسحاق ڈار کو چیلنج

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا اگر وہ اتنے ہی صاف ہیں تو پاکستان آئیں اور کٹہرے میں کھڑے ہو کر جواب دیں، معیشت کی تباہی کے اصل ذمہ دار سابق وزیر خزانہ ہیں، پہلے انہوں نے حکومت میں رہ کر یہ کام کیا، اب وہ باہر بیٹھ کر بھی باز نہیں آ رہے، آئی ایم ایف سے ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا۔کہا آنیوالے وقت میں ٹیکس فائلرز اور ٹیکس دہندگان کیلئے سہولیات ہونگی، نان فائلرز کیلئے مشکلات ہونگی۔ انہوں نے کہا جو لوگ ٹیکس سے فرار اختیار کرتے رہے انکے لئے ایک سخت پالیسی شروع کر رہے ہیں، اب ٹیکس سے راہ فرار اختیارکرنا آسان نہیں ہوگا۔حماد اظہر کا کہنا تھا نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں، زیادہ فوکس نوٹسز پر دیا ہوا ہے، ہم نے گروتھ کو مستحکم بنانا ہے، گزشتہ ادوار کی طرح گروتھ کو مصنوعی شکل نہیں دینی۔