اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جدہ: کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی میں ثقافتی فیسٹول ، پاکستانیوںنے میدان مار لیا

جدہ (خالد چیمہ)سعودی عرب مین سجا ثقافتی فیسٹول جس میں پاکستانی طلباء نے پاکستانی ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے پاکستانی طلباء کو مبارکباد پیش کی ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی میں منعقد ہونے والے ثقافتی فیسٹول میں پاکستان سمیت 24 مختلف ممالک کے طلباء نے ثقافتی سٹال لگائے ،اس موقعہ پر پاکستانی سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا جس پر تمام ثقافتی رنگوں کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا تھا اس کے علاوہ پاکستانی طلباء نے علاقائی رقص کرکے بھی خوب داد حاصل کی ،کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے پاکستانی سٹال کو پہلے نمبر پر قرار دیا طلباء کو اعزازی شیلڈ اور انعامات سے بھی نوازا ،سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے ثقافتی فیسٹول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء کو مبارکباد اور توقع ظاہر کی کہپاکستانی طالب علم بیرون ملک میں اپنے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے