اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آرمی چیف سے عمان رائل ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل ایئر فورس کے سربراہ وائس مارشل ماتر بن علی بن ماتر نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل ایئر فورس کے سربراہ ایئر وائس مارشل ماتر بن علی بن ماتر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایئر وائس مارشل ماتر نے پاکستان فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں۔