اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے قتل کے ملزمان فرار

سپریم کورٹ رجسٹری سے قتل کے 3 ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان پر نوشہروفیروز میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

آج صبح جب ملزمان غلام مہدی،محمد خان،شاہ مردان کی سپریم کورٹ رجسٹری سے ضمانت مسترد ہوئی۔ملزمان عمارت کے باہر آئے۔اِدھر اُدھر دیکھا انہیں روکنے والا کوئی موجود نہ تھا۔ میدان صاف دیکھ کر تینوں ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔وکیل کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے یاسین اور مامون سجن ہلاک ہوئے تھے جس کے ٹھوس شواہدموجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جعلی مقابلے میں ہلاکت کے الزام میں اے ایس آئی فرارہوا تھا۔