اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کے چوروں کو ڈراؤنے خواب آرہے ہیں

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیاوہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہےتھے ، انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز حقیقی لیڈر ہوتے تو آج گرفتاری دے دیتے جب کہ آج لاہور میں نیب کی کارروائی قانونی تھی لیکن نیب کی کارروائی کے جواب میں قانون کا مذاق اڑایا گیا، حمزہ شہباز کے لوگوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں، شہبازشریف نے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک اثاثے خریدے، شہبازشریف فیملی پر 85 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مفاد ہے کہ یہ مہم منقتی انجام تک پہنچائیں، ابو بچاو مہم والوں نے ایک روپے نہیں کمایا، ملک میں معیشت، جمہوریت اور اسلام کو کوئی خطرہ نہیں، خطرہ صرف چوروں کو ہے، ان کو ڈراؤنے خواب آرہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات کی ذمہ داری آصف زرداری اور نوازشریف پر عائد ہوتی ہے، یہ اپنے بچوں کے نام پر پراپرٹی رکھتے ہیں اور بلاول بھٹو، مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کے فرنٹ مین ہیں لیکن احتساب کا عمل حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی دھمکیوں سے رکنے والا نہیں۔