اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آصف زرداری اور بلاول ملین مارچ کریں کنٹینر میں دوں گا

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقے جمرود میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں پہلا شخص تھا جس قبائلی علاقوں میں فوج بیجھنے کی مخالفت کی تھی، کیونکہ یہ فوج اور قبائلی عوام دونوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 1948 میں قبائل نے کشمیریوں کا ساتھ دیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی قبائلیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جو نقصان ہوا ہے اس کی کسی کو اندازہ نہیں ہوا، پوری کوشش کروں گا کہ آپ کے کاروبار چلیں اور آپ کا نقصان پورا ہو، نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے ملیں تاکہ وہ اپنے کاروبار چلاسکیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم خیبر میں پانی کی فراہمی کے لیے جبہ ڈیم بنائیں گے، اس ڈیم سے 10 لاکھ لوگوں کو پینے کا پانی ملے گا، کاشت کاروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے باڑہ ڈیم بھی بنائیں گے، واٹرسپلائی اسکیم بھی بنائیں گے اور خیبر میں 12 بائی پاس بناکردیں گے جب کہ طورخم کی بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں افغانستان میں امن کیلئے دعا گو ہوں، میرا مشورہ افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں، افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے، تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ افغانستان میں عبوری حکومت سے الیکشن کرایا جائے کیوں کہ اگر کسی جماعت نے الیکشن کا نتیجہ نہ مانا تو وہاں پھر انتشار ہوگا، عبوری حکومت سے الیکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا میرے بس میں ہے میں وہ چیزیں آپ کو دوں گا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے مشکل معاشی مرحلہ آج ہے، جب ہمارے 5 سال پورے ہوں گے تو ہمارا دیگر حکومتوں سے موازنہ ہوگا، 2008 میں پی پی حکومت آئی تو قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا۔

ان کو کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے سابق حکمرانوں کو معاشی حالات کا تجربہ تھا تاہم انہیں تو منی لانڈرنگ اور چوری کرنے کا تجربہ تھا، ان کے دو ادوار میں پاکستان کا قرضہ6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپے پہنچ گیا۔عمران خان نے کہا کہ کل مخالفین نے پیسے دیکر لوگوں کو جلسے کے لیے بلایا، جلسے میں 200 اور 500 روپے دے کر لوگوں کو لایا گیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں، یہ ملین مارچ کریں کنٹینر میں دوں گا جب کہ روز کہا جارہا ہے کہ حکومت جارہی ہے، حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں