اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پازیٹو پاکستان کی سترھویں ینگ لیڈرز سمٹ کا انعقاد

اسلام آباد (محمد جابر) پازیٹو پاکستان کی سترھویں ینگ لیڈرز سمٹ کا انعقاد کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا۔ وزیر مملکت شہریار اۤفریدی، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، اگنائیٹ کے سی ای او جناب یوسف حسین، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، ایم این اے رومینہ خورشید عالم، ڈائریکٹر ایچ اۤر مول جناب محمد خلیق، انٹیل سیٹلائٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ راجہ سعادت علی کے ساتھ ساتھ کئی شعبوں کے لیڈرز و ماہرین اور ملک بھر سے کئی ہزار نوجوانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ینگ لیڈرز سمٹ کا مقصد ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لیے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔اس موقع پر وزیر مملکت و ڈی جی اۤئی ایس پی اۤر نے اپنے خاص پیغامات میں پازیٹو پاکستان کی ٹیم کو اس عظیم پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔