اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یہ ہوتے کون ہیں؟ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا غیر قانونی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نے کل سے غیر قانونی اقدام شروع کررکھا ہے، شہباز شریف کی رہائش گاہ پر غیر قانونی طور پر دھاوا بولا گیا، یہ ریاستی دہشت گردی ہے، جب ریاستی دہشت گردی کا حکم وزیراعظم کی طرف سے ہو تو وہی ہوتا ہے جو ہورہا ہے، نالائق وزیراعظم کی کوئی کارکردگی نہیں، وہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے نیب کو ریاستی دہشت گردی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اداروں کے ذریعے غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ شہباز گل اور فواد چوہدری نیب افسران کو احکامات دے رہے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی حمزہ کو طلب کیا گیا وہ پیش ہوتے رہے، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا غیر قانونی ہے، لاہور ہائی کورٹ کی روشنی میں نیب حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کرسکتی، نیب کے پاس وارنٹ عدالتی نہیں بلکہ اپنے کمپیوٹر سے بنا کر دکھایا جارہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نےدعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس شہباز شریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہبازشریف کے کیس میں بھی ایک ثبوت پیش نہیں کیا گیا، اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک قانون ہوتا تو علیمہ خان، جہانگیر ترین اور عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں خود بھی گرفتار ہوچکے ہوتے۔