اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلامی نظریاتی کونسل نےکہا امیروں کو ہتھکڑی لگانا خلافِ اسلام ہے

موجودہ صورتحال پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا معاملہ نیب کے پاس ہے۔ نیب ہی اس کو ہینڈل کرے گی مگر حمزہ شہباز اگر نیب ٹیم کے ساتھ تعاؤن نہیں کریں گے تو دیگر وفاقی ادارے نیب کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔ بہتر ہے کہ حمزہ شہباز خود گرفتاری دیدیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دیواروں کے اوپر چھلانگیں لگائیں گے تو مناسب نہیں لگے گا۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کل سے نیب کے اہلکار شہباز شریف کو گرفتار کرنے جارہے ہیں مگر انہوں نے خود کو بیسمنٹ کے اندر لاک کردیا ہے اور خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ احتساب کے لیے تیار ہیں اور دوسری جانب فرار کا راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے کہنے پر اربوں ڈالر بیرون ملک بھیجے اور اس کے ساتھ ہی ان کے بیرون ملک 85 ارب کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیب ان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری شوق سے اسلام آباد آئیں، ان کو پارٹی فنڈ سے کھانا فراہم کریں گے۔ کنٹینر اور رہائشی انتظامات بھی ہم کریں گے لیکن آصف زرداری اتنی دھمکی دے جتنی برداشت کرسکیں۔ ماضی میں بھی دھمکی دے کر ان کو تین سال دبئی میں گزارنے پڑے اور پھر پس پردہ معافی مانگ کر واپس آگئے۔مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے وفاقی وزیر نے انہیںشیطان سے تشبیہ دے ڈالی اور کہاکہ ابلیس جنت سے نکالے جانے کے بعد جس طرح کی حرکتیں کرتا تھا، مولانا وہی کچھ کر رہے ہیں۔ ہم ان کو کئی دہائیوں سے برداشت کر رہے ہیں، وہ ہمیں 5 سال بھی برداشت نہیں کرسکتے۔فواد چوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روزانہ ہزاروں غریب لوگوں کو ہتھکڑیاں لگتی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو جیلوں میں جاکر دیکھنا چاہئے۔ اب چند امیر افراد کو ہتھکڑی لگائی گئی تو اسلامی نظریاتی کونسل نے اس کو اسلام کے خلاف قرار دے دیا۔