اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میٹرو پولیٹن پولیس برطانیہ سے آج اسلام آباد پہنچے گی

ایم کیو ایم لندن کےقائد کی نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ، ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ایم کیو ایم لندن کے قائد کی تقاریر کا جائزہ لینے کاونٹر ٹیررازم کمانڈ میٹرو پولیٹن پولیس یو کے سے آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔محکمہ داخلہ نے مقدمات کے گواہوں,تفتیشی افسران کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے تمام تفتیشی افسران, گواہوں کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔مقدمات کے تفتیشی افسر نے عدالت میں برطانوی پولیس کی مقدمات میں معلومات حاصل کرنے کےلئے خط جمع کرایا۔جس میں لکھا گیا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات برطانوی پولیس کو درکار ہیں ہم قائدایم کیو ایم کیخلاف شواہد اکٹھےکررہےہیں برطانوی پولیس نےاسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کواٹر کے ذریعے شواہد مانگے ہیں۔پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے اسلام آباد جانے کا حکم دیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیراریزم کا خط منسلک کیا گیا گواہوں کو لیکر اسلام آباد میں ۔ایف آئی اے کے روبرو پیش ہونا ہے