اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عدالتی فیصلےکااحترام اور حکومت کے غیرجمہوری آمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتےہیں

نیب لاہور کی ٹیم کےایک بار پھر سے ناکام لوٹنے اورلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہا تھا کہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی ہے اور آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی۔متوالے اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آئے، خوب دھکم پیل ہوئی، پولیس نےمزاحمت پر لاٹھی چارج بھی کیا، کارکن رکاوٹیں توڑ کر پہنچے اور نعرے بازی بھی کی جبکہ جھڑپوں کے دوران متعدد لیگی کارکن زخمی ہوئے۔ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے کچھ دیر بعد ہی حمزہ شہباز عوام میں کھڑے دکھائی دیے اور کارکنان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماراسرمایہ ہیں، میں اپنےکارکنوں کی دل سےقدر کرتاہوں، تمام کارکنوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، کارکن آج سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئے، یہ میرےکارکن نہیں میراخاندان ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم میں شعوربیدارہورہاہے، نوازشریف اورشہبازشریف نے قانون کی پاسداری کی، نوازاورشہبازشریف پرایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جبکہ نوازشریف قانون کااحترام کرتےہوئےوطن واپس آئے۔اس سے قبل ن لیگی رہنمااپنے دیے گئے ایک بیان میں کہنا تھا کہ غیرجمہوری حکومت کےآمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتےہیں، ہائیکورٹ کےاحکامات کےباوجودگرفتاری کیلئےآناغیرقانونی ہے، نیب عدالتی فیصلےکااحترام کرے۔یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے 8 اپریل تک روک دیا تھا، جبکہ فیصلہ آنے سے قبل نیب افسران اور پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے موجود رہی مگر گھر کے اندر جانے میں ناکام رہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان موقع پر پہنچ کر احتجاج کرتے رہے ۔