اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹانڈہ: SEواپڈہ ارشد منیر کی کھلی کچہری،آفسران کی سرزنش اور مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

ٹانڈہ(زاہد چوہان سے)گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ٹانڈہ میںایس ای واپڈا ارشد منیر نےکھلی کچہری لگا کر اہل علاقہ کے مسائل سننے اور اُن کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایکسین واپڈا چوہدری عابد علی، ایس ڈی او ٹانڈہ محسن علی ایس ڈی او کڑیانوالہ محمد سعیداور اسسٹنٹ ڈائریکٹر HR چوہدری غلام غوث سمیت دیگر ملازمین سب ڈویژن ٹانڈہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ٹانڈہ، بھاگووال، سرخپور ،قلعہ اسلام نگر، لکھنوال ،بڑیلہ شریف، سمیت دیگر علاقہ جات سے صارفین اپنے اپنے مسائل لے کر پہنچے۔ لوگوں نے بتایا تین تین سال سے ٹرانسفارمر منظور ہونے کے باجود آج تک نہ لگائے جا سکے۔ جس پر ایس ای ارشد منیر نے ایس ڈی او واپڈا ٹانڈہ محسن خان کی سر زنش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ٹرانسفارمر لگ جانے چاہیے ۔لٹکتی تاروں اور لوگوں کی رہائش گاہوں سے 11000 کے وی کی کراسنگ کی شکایت پر ایس ای نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے لائن سپریٹنڈنٹ صاحبان کو کہا کہ فوری طور پر انکو کلیر کیا جائے ۔ اس موقع پر ایس ای ارشد منیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس گجرات اور منڈی بہاوالدین کا چارج ہے یہاں پر سٹاف کی کمی ہے حکومت ایسا اقدامات کر رہی ہے کہ واپڈا میں بھرتی اس بار ڈسٹرکٹ وائز ہو تاکہ ہر ضلع میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپکی کال ریسو نہ کرے تو 118 پر کال کر کے اپنی شکایت لکھوائیں تاکہ آپکی شکایت کا ازالہ کیا جاسکے۔