اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت:منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پُر نورمحفلِ حمد و نعت کا انعقاد۔۔۔

کویت(خالد نور سے) حسبِ سابق امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نےشب 9بجے، جمعرات مورخہ 4اپریل 2019 ،کویت کے پوش اریا میں موجود کمیونٹی ہال راجدھانی پیلس میں کامیاب ترین محفل حمد ونعت بسلسلہ معراج النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کرکے اپنے مصطفوی ہونےکا جہاں ثبوت فراہم کیا وہیں عاشقانِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیارے آقاعلیہ السلام سے اپنی محبتوں کو جلا بخشنے کا ساماں کیا.باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے جناب استاذ القرآء قاری مختار احمد سعیدی صاحب نے فرمایا.کویت بھر سے ثناء خواں حضرات نے مدحتِ رسول مقبول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پھول نچھاور کئے.مقررین نے جہاں جوشِ خطابت کے جوہر دکھاتے ہوئے معراج مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی وہیں سفیرِ امن، غوثِ زماں، مجدد رواں صدی، شیخ الاسلام جنابِ محترم ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی صاحب کی عالمی امن، امت مسلمہ میں باہمی یگانگت، دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رفاہی منصوبہ جات اور عالمی سطح پہ ان کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور حالیہ دنوں ان کا تالیف شدہ عظیم قرآنی نسخہ ( قرآنی انسائیکلو پیڈیا) جو کہ 8 ضخیم جلدوں پہ مشتمل اپنے دامن میں بڑے 5000 اور چھوٹے 20000موضوعات کو سمیٹے ہوئے ہے کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔