اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منڈی بہاؤالدین میں الٹی گنگا بہنے لگی

منڈی بہاالدین (خرم شہزادسے)
قادرآباد میں عوام کیلئے لگا ئےگئے فلٹریشن پلانٹ کا پانی، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی دیگیں اور برتن دھونے کے لئے ا ستعمال کیا جانے لگا۔ جبکہ عوام گندہ پانی پینے پر مجبور۔منڈی بہاؤالدین کےنواحی گاوں قادرآباد میں، حکومت پنجاب نے عوام کو صاف پانی کی سہولت مہیا کرنے کیلئے واٹر فلڑیشن پلانٹ لگایا تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے، اور انہیں موذی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے ۔لیکن قادرآباد میں لگایا گیا واٹر فلڑیشن پلانٹ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی دیگیں اور برتن دھونے کے لئے ا ستعمال کیا جارہاہے۔جس سےا سکی شہری افادیت ختم ہوگئی ہے ،اور شہری بغیر فلڑیشن کا پانی پینے پر مجبور ہیں اور حکومت پنجاب کے صاف پانی شہریوں کو فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، جبکہ مذکورہ صورتحال سے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا، لیکن انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹرفلڑیشن پلانٹ سے شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

منڈی بہاؤالدین میں الٹی گنگا بہنے لگی…U

منڈی بہاؤالدین میں الٹی گنگا بہنے لگی،با اثر اافراد کے رعب دب دبے سےواٹر فلٹریشن پلانٹ شادی بیاہ کی دیگوں اور برتن دھونے کیلئے استعمال، جبکہ شہری گندہ پانی پینے پر مجبور۔۔ تفصیلات جانیئےاس رپورٹ میں #Newsalert #Breakingnews #Pakistan #MandiBahauddin #WaterFiltrationPlant

Gepostet von News Alert am Sonntag, 7. April 2019