اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرائےعالمگیر:ملک بھر کے بائیکرز کی پبی پارک میں آمد،میوزیکل نائٹ اور شجر کاری۔۔۔۔

سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور سے)کراس روٹ کلب اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے پبی فاریسٹ پارک میں جشن ِ بہاراں کا شاندار انعقاد۔ملک بھر سے بائیکرز کی خصوصی شرکت۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت گرینڈ سٹی کھاریاںکے تعاون سے پبی فاریسٹ پارک میں فوک میوزیکل نائٹ اور شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں RPOگوجرانوالہ، Dcگجرات ، DPOگجرات،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اور سرائے عالمگیر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع فوک گلوکاروں نے خوبصورت گیت جبکہ بچوں نے بہترین انداز میں ٹیبلوز پیش کئے۔تقریب میں بچوں اور خواتین سمیت فیملیز بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔میوزیکل نائٹ کے بعد دن میں دن میں بائک ریس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا مقصد پبی کو نیشنل پارک کا درجہ دینا ۔تقریب میں کراس روٹ کلب کے چیئرمین مکرم ترین اور صدر سلیمان حمید سمیت سیکرٹری محکمہ جنگلات محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ ملتان، گوجرنوالہ، لاہور، حاصل پور، سیالکوٹ ،گجرات سے درجنوں بائیکرز بھی اس میلے کا حصہ بنے۔