اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہمارا مقصد دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور خوشیاں بانٹنا ہے

اسلام آباد (محمد جابر )ایس او ایس چلڈرن ویلج میں موجود یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ ایکٹ آف کائنڈنس فلاحی تنظیم نے تیسری سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔جس میں سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ کثیر افراد نے شرکت کی۔تقریب میں یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے مختلف گیمز کا انعقاد بھی کیا گیا اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر تنظیم کے بانی عتیق آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور خوشیاں بانٹنا ہے۔