کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 17اپریل تک توسیع کر دی گئی

 لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر و لیگی رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے غیر ضروری افراد کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا آپ کس کیس میں حمزہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر نیب وکیل نے کہا حمزہ شہباز کے خلاف کل تین کیسز ہیں، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے، صاف پانی اور رمضان شوگر مل میں ابھی تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔عدالت نے نیب سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 17اپریل تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔