اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم آفس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، وزیراعظم آفس میں تھے

نیوزالرٹ (محمد جابر)کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، آگ وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل میں ایک کمرے میں لگی۔ آتشزدگی کے باعث پی ایم آفس کی گیس لائن بند کردی گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے وزیراعظم آفس کو خالی کرالیا گیا اور جس وقت آگ لگی، وزیراعظم عمران خان پانچویں منزل پر موجود تھے۔

آگ کی اطلاع پر بھی وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی،دوبارہ اطلاع پر وزیراعظم نےکہا پہلے اسٹاف کوعمارت سےنکالیں پھر میں نکلوں گا۔عمارت میں موجود دیگرلوگوں کے باہر نکلنےتک وزیراعظم عمران خان موجود رہے۔تاہم واقعے کے فوری بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ پولیس نے بتایا کہ وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل کی کنسیلڈ تاریں جلنے سے دھواں بھرگیا تھا اور کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا۔