اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں میوزیکل نائٹ "رنگا رنگ سیزن 2 کا انعقاد

کویت ( محمد عرفان شفیق ) کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں میوزیکل نائٹ "رنگا رنگ سیزن 2 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکاروں علی عباس، علی شیر، معروف آر جے جہانزیب زیبی اور عزیر راشد نے اپنے فن سے چار چاند لگا دیے۔ کویت سے محمد عرفان شفیق کی رپورٹ۔کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں میوزیکل نائٹ "رنگا رنگ سیزن 2 کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور مقامی گلوکاروں کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔ پروگرام کا آغاز کویت اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔ تقریب میں کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کے کارکن تناز منیر، معروف صحافی عبدالشکور ابی حسن اور نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے دکھ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں مقامی گلوکاروں نبیل ، جمیل علی میر اور پورنما کےعلاوہ پاکستان انگلش سکول جلیب الشیوخ کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے۔ میوزکل نائٹ کی میزبانی کے فرائض کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کے بانی نعیم جان اور پاکستان سے تشریف لائے معروف آر جے اور ہوسٹ جہانزیب زیبی نے کی۔ مقامی گلوکاروں کی پرفارمنس کے بعد عزیر رشید نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ نامور گلوکار علی شیر اور علی عباس نے اپنے فن کا جادو جگایا اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ علی شیر اور علی عباس نے صوفیانہ کلام کے ساتھ ساتھ پنجابی بھنگڑا اور پشتو گیت بھی پیش کیے۔ کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کے صدر عبدالوحید نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی تاریخ میں پہلی بار یہ پروگرام ایک الگ اور منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جو اِس سے پہلے کبھی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے سفارتخانہ کویت کی کوششوں کو سراہا جنکی محنت کی بدولت ویزوں کا حصول ممکن ہوا۔سفیر پاکستان غلام دستگیر نے ٹیم کو ایک کامیاب اور منفرد پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں فنکاروں اور سپانسرز میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئی اور KPYS کے صدر عبدالوحید نے تمام حاضرین اور ٹیم ارکان کا شکریہ ادا کیا، جنکی محنت کی بدولت یہ رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔