اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالی خاتون کا بچہ پیٹ میں ہی جانبحق

وہاڑی ( شفقت ماہی )مسیحاؤں کی مبینہ بے حسی ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالی خاتون کا بچہ پیٹ میں ہی جانبحق ہوگیا۔ ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وی او مسیحاؤں کی مبینہ بے حسی ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالی خاتون کا بچہ پیٹ میں ہی جانبحق ہوگیا،
انبحق ہونیوالے بچے کو خاتون نے بغیر کسی ڈاکٹر کے ہی وارڈ کے باہر جنم دے دیا۔نواحی علاقہ چک نمبر63کے بی کا رہائشی محمد شہزاد اپنی بیوی شائستہ کو بچے کی پیدائش کےلئے صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے آیا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی نرسز نے کہاکہ تمھاری بیوی کا اپریشن ہوگا لیکن کسی نے وارڈ میں داخل نہ کیا۔ سارا دن ہم ادھر ادھر کے دھکے کھاتے رہے کسی نے ہماری بات نہ سنی۔آخر کار ڈاکٹرز کی لاپرواہی اور ہٹ دھرمی کے باعث بچہ ماں کے پیٹ میں ہی جانبحق ہوگیا۔ متاثرین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور ڈاکٹرز مردہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے خواتین کے ساتھ بدتعمیزی کی انتہاء کردی اور دھکے دیتے ہوئے کپڑے تک پھاڑ دئیے ۔دوسری طرف ڈاکٹر علینا اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام تر طبی سہولت دی اسکے باوجود مریض کے ورثاء نے ہمارے ساتھ بدتعمیزی کی اور گلا دبانے کی کوشش کی ہے ۔مظاہرین نے اعلی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شفقت ماہی نیوز الرٹ وہاڑی