اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایف آئی اے گجرات کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاون

گجرات(اعجاز شاکر)ایف آئی اے گجرات کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاون، ڈالر کا سٹاک اور ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ چوک پاکستان میں ہنڈی اور ڈالر، کی ذخیرہ اندوزی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو ایف آئی اے گجرات نے چھاپہ مار کرگرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 کروڑ 71لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت 4 موبائل فونز ، 2 کمپیوٹرز،2 اور ڈی وی آرز برآمدہوئے ہیں ۔ دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونیوالے ملزمان ثنااللہ،معین ، اور طیب بٹ بغیر لائسنس اور غیر قانونی طور پر کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے ۔ملزمان سے مزید تحقیقات کی جاری رہی ہے جبکہ ان سے برآمد ہونے والے موبائل-فونز ، ڈی وی آرز اور کمپیوٹر کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔۔

<iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2FNewsAlertGRT%2Fvideos%2F401187850705676%2F&show_text=0&width=560″ width=”560″ height=”315″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowTransparency=”true” allowFullScreen=”true”></iframe>