اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب اور نیازی صاحب کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی حالات تشویشناک ہے۔ ہم نے موجودہ حکومت کو موقع دیا کہ شاید یہ پرفارم کریں گے لیکن انہں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے ممبران نے معاشی حالات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ لگتا ہے ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ وزیراعظم معاشی حالات بہتر کرنے کے بجائے اپنے ممبران کو ٹاسک دیتے ہیں۔ ایسے بیانات شرمناک ہیں۔حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب اور نیازی صاحب کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا، منی لانڈرنگ کا غلیظ دعویٰ غلط ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے لیکن عمران خان شریف خاندان کے بغض میں دن رات جل رہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ برادران کو گرفتار کیا گیا۔