اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور: پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی پولیس موبائل کی ٹکر سے چل بسا۔۔۔۔

لاہور(نیوز الرٹ)پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی پولیس کی روایتی بے حسی اور غیر ذمہ داری کی بھینٹ چڑھ گیا۔لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس موبائل کی موٹر سائیکل کو مبینہ ٹکر سے 22 سالہ نوجوان شہر یار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق شہریار دوستوں کے ساتھ جارہا تھا کہ پولیس نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔شہر یار موقع پر جاں بحق جبکہ دوست فیضان شدید زخمی ہوگیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی شاہ موقع پر پہنچے اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ اہل علاقہ اور ورثا 3 گھنٹے تک سراپا احتجاج رہے جس کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔