اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انصاف کے اوپر انگلی اٹھانا درست بات نہیں، مگرایسے فیصلوں کی تاریخ دنیا بھر میں نہیں ملتی

نیو ز الرٹ کے مطابق، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیرریلوے شیخ رشید دیگر صوبائی وزارء کےہمراہ ٹرین سے راولپنڈی روانہ ہوگئے ۔جہاں وزیراعلیٰ پنجاب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ریلوے روڈ کا افتتاح کریں گے جب کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو اپ گریڈ کرکے وویمن یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مودی کو اگر بھارتی انتخابات میں اکثریت نا ملی تو وہ حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مودی اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دہشتگردی کی کوشش کرے گا۔وزیر ریلوے نے اپوزیشن رہنماوں کی ضمانتوں کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے اوپر انگلی اٹھانا درست بات نہیں لیکن ان فیصلوں پر تنقیدی نوٹ پڑھے ہیں، میں قانونی ماہر نہیں مگراعتزاز احسن کا انٹرویو سنا ہے وہ کہتے ہیں ضمانتوں کے ایسے فیصلوں کی تاریخ دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا شخص ناجائز کیس نہیں بنا سکتا نواز شریف اور زرداری پر کیس ایک دوسرے کے ادوار کے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان چین اور ایران کے دورے کے بعد ایمبیسڈرز اور ان کی فیملی کو ریل کے سفر کی دعوت دیں گے، چار اسٹیم انجن کے پی کے حوالے کررہے ہیں،وزیراعظم کی ٹورزم پالیسی کے تحتوزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مودی کو بھارتی انتخابات میں اکثریت نا ملی تو وہ حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا اور بلوچستان و خیبرپختونخوا میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دہشتگردی کی کوشش کرے گا

صرف انجن کے فیول کا کرایہ لیں گے۔