اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آصف زرداری نےدرخواست ضمانت میں غلط بیانی کی،ریلیف کےمستحق نہیں

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب جمع کروا دیا۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کروا دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کسی ریلیف کےمستحق نہیں، انھوں نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی۔ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کر رہے ہے، آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کسی ریلیف کےمستحق نہیں، انھوں نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی۔نیب کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے دیگر ملزمان سے ملکر نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب قرض لیا، دھوکا دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی اور اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بینک سے قرض لیا۔ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہا ہے، آصف زرداری کی پارک لین کمپنی میں ضمانت مسترد کی جائے۔