اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,689FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات: پاٹری فیکٹری پر چھاپہ،کروڑوں کی گیس چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے) محکمہ سوئی گیس اور ایف آئی اے کا پاٹری فیکٹری پر چھاپہ ،کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔ فیکٹری مالک کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمہ درج۔ محکمہ سوئی گیس کے حکام کو مخبر نے اطلاع دی کہ چاہ ترہنگ میں واقع حاجی محمد خان پاٹری فیکٹری میں گیس چوری کی جا رہی ہے۔ جس پر آر ایم سوئی گیس نے ایف آئی اے سے رابطہ کرکے مشترکہ چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ مارا اور گیس چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی۔ ملزم اعجاز کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گجرات میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اب تک دو کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری کر چکا تھا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔