اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ا قتدار آنی جانی چیز ہے،اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرتا ہوں

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے راولپنڈی میں گورنمنٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، 7 مرتبہ حکومت میں رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں ڈیلیور نہیں ہوسکا۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط کے لیے جا رہے ہیں، ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار نہ دے سکا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ یقیناً مہنگائی ہوئی ہے لیکن امید رکھیں سب بہتر ہوگا۔ بجلی گیس مہنگی ہے، یقین کریں ان حالات سے جلد نکل جائیں گے۔ چور، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے بہت لوٹا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پہلے عوامی وزیر اعلیٰ ہیں جو ٹرین پر راولپنڈی پہنچے۔ راولپنڈی میں گرلز کالج کے لیے میری زندگی کے 14 سال لگ گئے، راولپنڈی میں جلد نرسنگ اسپتال بھی بنائیں گے۔شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرتا ہوں، فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیے ریلوے نے ایک ارب روپے دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زچہ و بچہ اسپتال کے لیے ایک ارب دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کالج کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی کا نقشہ بدل دیں گے۔