اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وہاڑی: سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ میں ملوث ملزمان کو انڈین ہائی کورٹ نے باعزت رہا کردیا۔۔۔۔۔۔

وہاڑی(شقفت ماہی سے) سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ میں ملوث ملزمان کی باعزت رہائی کے خلاف وہاڑی کی تاجربرادری کا احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی کاکہناتھاکہ سمجھوتہ ایکسپریس میں آتشزدگی کے نتیجہ میں بہت بڑی تعدادمسلمانوں کی شہیدہوئی تھی۔ انڈین سپریم کورٹ نے ملزمان کوبری کرکے امت مسلمہ کے زخموں پرنمک پاشی کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ انڈین گورنمنٹ سے اس فیصلہ کے خلاف سرکاری سطح پراحتجاج کرے اوراس فیصلہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں اپیل دائرکی جائے۔جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راؤخلیل احمدکاکہناتھاکہ آتشزدگی کے نتیجہ میں شہداءکے ورثااب تک خون کے آنسورورہے ہیں۔مظاہرہ میں سیاسی و سماجی سمیت شخصیات درجنوں تاجران شریک تھے ۔مظاہرین نے انڈین سپریم کورٹ اورانڈین حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ انڈین حکومت کواس بات پرمجبورکیاجائے کہ وہ انڈین سپریم کورٹ کافیصلہ تبدیل کراتے ہوئے انتہاپسندوں کوکڑی سے کڑی سزادے تاکہ شہداکی روحوں اورشہداکے خاندانوں کوسکون نصیب ہوسکے۔