اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پھالیہ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی ریلی

پھالیہ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ،شرکاءکی امریکہ ،اسرائیل اور ان کے حواریوں کے خلاف شدید نعرے بازی،احتجاجی ریلی امامیہ مسجد مین بازار سے شروع ہوتی ہوئی تحصیل چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں شرکاءنے مختلف نعروں پر مبنی پلے کارڈ،پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کی قیادت علامہ شرافت علی نقوی او ر سید ذوالفقارعلی نقوی کررہے تھے علامہ شرافت علی نقوی نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کی حواری قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ لیکن عالم اسلام تمام تر فروہی اختلافات بھلا کر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔جس کے بعد ریلی کے شرکاءپرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

پھالیہ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی ریلی۔۔۔U

پھالیہ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی ریلی،تفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں#Newsalert #Breakingnews #Pakistan #EhtijajiRally #Gujrat #Phalia

Gepostet von News Alert Gujrat am Freitag, 19. April 2019