اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,515FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اورماڑہ واقعہ پرپاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی جانب سے نیوی اہلکاروں سمیت 14 معصوم افراد کے قتل پر پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوایا گیا، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں۔

جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے یہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ ایران سے قبل کیا گیا، دہشتگرد، انتہا پسند اور ان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں، ایران دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔