اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قومی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے تھری سیون زیرو حادثے سے بال بال بچ گئی۔کراچی سےاسلام آباد جانے والے طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 150مسافر سوار تھے۔قومی ایئرلائن کی پرواز بہاولپور کی فضائی حدود میں پہنچی تو جہاز کے کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہونےسےجہاز کی ونڈ اسکرین میں دراڑپڑگئی ، تاہم کپتان نے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر طیارے کو فوری طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتاچلا ہےکہ کاک پٹ میں موجودونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جس کے باعث یہ صورتحال پیش آئی۔