اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وہاڑی: پڑھائی کا نیا طریقہ ایجاد، طلباء کی "ٹنڈیں”کردی گئیں۔۔

وہاڑی(شفقت ماہی سے)سرکاری سکول میں پڑھائی کا نیا طریقہ ایجاد کرلیاگیا۔گورنمنٹ مڈل سکول 101ڈبلیو بی میں پی ٹی ای ٹیچر نے بال بڑے رکھنے پر درجنوں طلباء کے آدھے بال کاٹ ڈالے۔سرکے بال برابر کروانے کیلئے بچوں کے والدین نے مکمل سرمنڈوا دئیے ۔ایسی حالت میں بچےسکول جانے سے گریزاں جس سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب واقع کے بعد پی ٹی ای ٹیچر سکول سے غائب ہوگیا ۔اس سلسلہ میں ہیڈ ماسٹر محمد طفیل نے بتایا کہ میں اور میرا سٹاف پڑھانے میں مصروف تھے واقعہ کا علم ہوتے ہی پی ٹی ٹیچر کوبچوں کے سر مونڈنے سے منع کردیا اور سکول ٹیچر کے خلاف محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے بچے احساس کمتری کا شکار ہیں پی ٹی ماسٹر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔