اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ترکی نے مسلم ممالک کے اتحاد کے لیے عملی اقدامات اٹھائے

ترکی (زاہد مصطفیٰ) استنبول میں منعقد ہونے والی تیسری سالانہ لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کی عالمی کانفرنس ا ختتام پزیرہوگئ۔۔کانفرنس میں پچاس سے زائد مسلم ممالک کے لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کے نمائندوں سمیت عالمی اداروں کے مبصرین نے بھی شرکت کی۔۔
طیب اردوگان نے لیبر کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اب یہ اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے کہ اس نے مسلم ممالک کی لیبر و ٹریڈ یونینز کے اتحاد اور قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تا کہ مسلم ممالک میں بھی محنت کش مزدور طبقات کے حقوق کی جدوجہد کی جا سکے۔

جبکہ پاکستان سے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم ممالک میں اتحاد، اتفاق اور تعاون کے فروغ کی اشد ضرورت ہے تا کہ ترقی کرتی ہوئی دنیا کا ہم بھی مقابلہ کر سکیں ۔محنت کش ہر ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کہ مزدور طبقہ کے مسائل حل کرنے میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔